راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شراب، چرس،اسلحہ معہ ایمونیشن اور آتش بازی کا سامان برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 30لیٹرسے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، ریس کورس، کلر سیداں ،سول لائنز اور روات کےعلاقوں میں کی گئیں، جبکہ 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ صدرواہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکےایک کلو 300گرام چرس برآمد کی، جب کہ ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 280گرام چرس برآمد کرلی، ادھر شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتار کر کے موقعہ سے چلیدہ 7انار، فائرنگ سٹکس اور دیگر سامان آتش بازی قبضہ میں لےلیا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔