• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 اشتہاریوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

راولپنڈی، کلرسیداں(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ )راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 اشتہاریوں سمیت 17 ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ شراب،چرس،اسلحہ معہ ایمونیشن،نقدی برآمد ،چیک ڈس آنر کے مقدمات میں3اشتہاری پکڑے گئے۔دریں اثناءقتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے چار ماہ قبل جائیداد کے تنازع پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری اور اس کے ڈرائیور کو زخمی جبکہ گارڈ کو قتل کر دیا تھا، ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ادھر تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کو قتل کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیاجبکہ راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 25لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔  ادھر12 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ محمد سعید سکنہ ڈھوک جمعہ خان کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے عاطف اسد مبلغ 12 لاکھ 70 ہزار روپے بطور قرض لئے اور رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروایا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔

اسلام آباد سے مزید