• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار ،2 کلوہیروئن برآمد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے بیورو آف ایکسائز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے ایک کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلوہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم منشیات کو پارسل کے ذریعے مختلف شہروں اور بعد ازاں بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز انٹیلی جنس ٹیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات گروہ کا کارندہ شاہ زیب ولد انور شاہ پشاور میں پوسٹ آفس کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا ہے جس پر ٹیم نے پوسٹ آفس کے سامنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2000 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید