• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے ویرات کوہلی سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ملاقات اور 2022ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ان کی یادگار اننگز سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر نے بتایا کہ مین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کے اگلے دن ویرات کوہلی سے ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ وہ سب کیسے ہو گیا، جب ہم نے وہ میچ دیکھا، چاہے اسٹیڈیم میں یا ٹی وی پر تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے تک پاکستان جیت رہا تھا۔

عاصم اظہر نے کہا k. پھر اچانک ایک شخص اکیلا میچ آپ سے چھین لے تو وہ لمحہ ناقابلِ یقین ہوتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلے دن جب میں ویرات کوہلی سے ملا تو انہوں نے خود کہا کہ مجھے بھی ابھی تک نہیں معلوم یہ کیسے ہو گیا۔

گلوکار کے مطابق میں ملاقات کے دوران زیادہ بات بھی نہ کر سکا کیونکہ میرا ذہن بالکل خالی ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے سپر اسٹار سے ملتے ہیں جسے آپ بہت پسند کرتے ہوں تو ایسا ہونا فطری بات ہے۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے بڑے مداح ہیں، وہ خود بابر اعظم کی بیٹنگ کو بہت پسند کرتے ہیں اور کئی بار اس بات کا اظہار بھی کر چکے ہیں، جو ایک بڑی بات ہے۔

عاصم اظہر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر ویرات کوہلی نے مجھے اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی تحفے میں دی۔

بعد ازاں عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کی کرکٹ کا مداح تھا، لیکن اب آپ کی شخصیت کا اس سے بھی بڑا مداح ہوں، آپ کے وقت اور محبت کا شکریہ ویرات کوہلی بھائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید