• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج میں کشیدگی: چین کا اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے سبب شدید تشویش کا اظہار

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

چینی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب خلیج میں اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے ٹینکر پر چینی عملہ موجود تھا تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

رائٹرز کے مطابق چینی ٹینکر 4 مئی کو مینا صقر کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔

چینی میڈیا ادارے شیاشن نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم جہاز کے ڈیک میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز کی شناخت ’چائنا آنر اینڈ کریو‘ کے نام سے کی گئی ہے۔

واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیج میں بحری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق سیکڑوں بحری جہاز اور تقریباً 20 ہزار سی فیررز خطے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سمندری تجارت اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید