• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک41 افراد گرفتار

بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بحرینی حکام کی جانب سے جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے بعد کی گئی ہے۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے زیرِ حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ مزید افراد کے تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور ہر اس شخص کے خلاف ممکنہ طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا تعلق ایرانی پاسدارنِ انقلاب سے ثابت ہو گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال 28 فروری کے بعد امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی کشیدہ صورتِ حال کے بعد پاسدرانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید