• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ اور وٹکوف کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خاص ایلچی وٹکوف کی میامی میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کے لیے کی گئی۔

قبل ازیں قطر کے وزیراعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرکے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو کی۔

اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید