فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی ایک سیکیورٹی مشن ہے۔
نیروبی میں پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا کہ فرانس نے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی ایک سیکیورٹی مشن ہے، یہ سیکیورٹی جو ایران کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام دیا جائے گا۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری تعیناتی سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی تعیناتی پر فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کیا ہے۔