ایران کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی پر زور دیا گیا ہے۔
ایرانی تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر زور دیا گیا ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔