• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے حملے میں 1 اور اسرائیلی فوجی ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، جس کے بعد مارچ کے آغاز سے جاری جھڑپوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار کے روز لبنان کی سرحد کے قریب منارا کے علاقے میں حزب اللّٰہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 1 فوجی ہلاک ہوا۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر فضائی حملے اور گولہ باری کی، جبکہ شمالی اسرائیل کے علاقے گلیل میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے الطیبہ میں ایک گھر کے اندر موجود اسرائیلی فوجی دستے کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید