• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کرپشن کیس: ٹرائل کورٹ سے تفصیلات طلب، کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ سے اب تک کی کیس کی کارروائی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے ملزم عمار خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

 سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی ظفر پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کی جانب سے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کر دیے، دورانِ سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے کیس کی پیروی کے لیے عدالت کو یقین دہانی کروائی۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ ای او بی آئی کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا قانونی اختیار نہیں تھا، اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ 13 سال میں رقم دینے کے باوجود پلاٹ نہ لے سکے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 1 ارب روپے سے زائد رقم لینے کے باوجود پلاٹس نہ دینے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید