سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر نے کہا ہے کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔
حالیہ انٹرویو میں امین الناصر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید چند ہفتے معطل رہی تو توانائی منڈیاں2027ء تک معمول پر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں کو دوبارہ متوازن اور درست کرنے کے لیے کئی ماہ درکار ہوں گے۔
امین الناصر کا کہنا ہے کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سےعالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری توانائی کا جھٹکا اب تک کا سب سےبڑا بحران ہے۔
سعودی تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ جہاز رانی بحران کو حل کرنے میں تاخیر کے منفی اثرات 2027ء کے اوائل تک جاری رہ سکتے ہیں۔