لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ سے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین ملزمان شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چراتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ پر ایک بوتیک میں بھی واردات کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ثناء اور کنول ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے قبضے سے بلیڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔