کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، تیل کی عالمی قیمتیں ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔برینٹ خام تیل 72 ڈالر فی بیرل تک گر گیا، تیل سستا ہونے سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی توقع،ایران جنگ توانائی بحران کے خدشات میں کمی آگئی،یورپ اور امریکا کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ گارڈین کے مطابق آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔