• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے 2 سال کے دوران 32 ملین لیبارٹری میں تیار کیے گئے نر مچھر چھوڑنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ منصوبہ گوگل کے سائنسی پروگرام ’ڈی بَگ‘ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد بیماری پھیلانے والے مچھروں کی تعداد کم کرنا ہے۔

منصوبے کے مطابق نر مچھروں کو ایک مخصوص بیکٹیریا ’وولباکیا پیپیئنٹس‘ سے متاثر کیا جائے گا، ان نر مچھروں سے پیدا ہونے والے انڈے پھوٹیں گے نہیں جس سے وقت کے ساتھ مچھروں کی مجموعی آبادی کم ہو جائے گی۔

گوگل کے ماہرین کے مطابق صرف مادہ مچھر ہی کاٹتی ہیں اس لیے لیباٹری میں تیار کیے گئے نر مچھروں سے انسانوں کو کاٹنے کا خطرہ نہیں بڑھے گا۔

گوگل نے امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو تجرباتی اجازت نامہ دینے کی درخواست دے دی ہے۔

منصوبے کے پہلے سال 16 ملین اور دوسرے سال مزید 16 ملین نر مچھر فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں چھوڑے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حشرات کی آبادی کم کرنے کے لیے جراثیم سے پاک کیڑوں کے استعمال کی یہ تکنیک نئی نہیں بلکہ ماضی میں بھی مختلف نقصان دہ مکھیوں اور زرعی آفات کے خلاف اس تکنیک کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

صحت سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید