• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ ہنر میلہ کا آغاز

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام صوبہ کے ہنر مندوں کے ہنر اور ثقافت کے فروغ تین روزہ ہنر میلہ کا نشترہال پشاور میں آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی شاہد خان نے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شہریار محمود، ڈائریکٹر کلچر اینڈٹورازم حلیمہ اقبال، کمانڈنٹ ٹورازم پولیس شاہ نواز ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکبر علی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی شاہد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواکلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کا ہنر میلہ منعقد کرنے کا مقصد صوبہ کے ہنرمندوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں بلکہ ان کے ہنر کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ ہنرمیلہ میں 40 سے زائد دستکار ی اور روایتی کھانے پینے کے سٹالز سجائے گئے ہیں جس میں صوبہ کی ثقافت کے بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیمیلز کیلئے منعقدہ ہنرمیلہ میں بچوں کیلئے پلے ایریا، خیبرپختونخوا کا روایتی حجرہ، کیلاش پویلین، دستکاری و ثقافتی سٹالز کیساتھ ساتھ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر کی نمائش، ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک اور صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ڈاکومنٹریز بھی نشر کی جا رہی ہیں۔ نشترہال میں شام کے اوقات میں خیبرپختونخوا کے نامور فنکار مزاحیہ خاکے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں اظہار یکجہتی پر مبنی ڈرامہ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں تمغہ امتیاز لینے والے منفردویکس پینٹنگ کے ہنرمندریاض احمد، ہزارہ پھلکاری، ہینڈی کرافٹ، چارسدہ چپل، ہزارہ ہینڈی کرافٹ، محکمہ جیل خانہ جات کاسٹال جس میں قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیائ، خواتین کے مختلف سٹالز ان کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز میں چپلی کباب، بنوں پینڈا، چارسدہ چاول، گنے اور گڑ کا شربت، آئس کریم، دہی بھلے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ تین روزہ ہنر میلہ 17 مئی تک نشترہال پشاور میں جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید