• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستورات کے تنازع پر مسلح شخص کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے کگہ ولہ میں مستورات کے تنازع پر مسلح شخص کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا بال بال بچ گیاجبکہ متھرا میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ تھانہ بڈھ بیرپولیس کو مقتول کے بیٹے مزمل ولد سید ایاز سکنہ سیفن ڈنڈیا قبرستان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اپنے والد سید ایاز ولد ابراہیم کے ہمراہ جا رہا تھا کہ عارف خیل کگہ ولہ کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے مسلح ملزم فرحان سکنہ کگہ ولہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں والد متعدد گولیاں لگنے کے باعث موقع پر دم توڑگیا جبکہ وہ خود بال بال بچ گیا،واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، وجہ عناد مستورات کا تنازع بتایا جاتا ہے۔ادھرتھانہ متھرا کے علاقے گاڑہ تاجک میں شادی شدہ خاتون کو آشنا کے ساتھ گھر کی چھت پر رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد غیرت کے نام پر قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا کے اس کے تین دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید