• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹرک ڈرائیور ڈکیتی واردات میں زخمی، بڈھ نہر سے نعش برآمد کرلی گئی

پشاور(کرائمرپورٹر ) پشاورکے علاقے سربند میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو گولی مار کر اس سے موبائل فون اور نقدی سے بھی محروم کردیا گیاجبکہ فقیرآباد میں25سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،متوفی کی نعش بڈھنی نہر سے نکال لی گئی جس سے متعلق بتایاگیاکہ وہ نشے کاعادی تھا ۔ گزشتہ روز سربند پولیس کو مدعی منور خان نے رپورٹ درج کی کہ ٹرک ڈرائیور ہے ،گزشتہ روز ٹیکنکل کالج سے روانہ ہوکر نیوپختونخوا ٹرانسپورٹ کمپنی جارہا تھارنگ روڈپر نامعلوم شخص نے اسے روکا اورزبردستی موبائل فون اور پرس جس میں 4/5 ہزار روپے تھے ، وہ چھین کرفرارہونے کی کوشش کی، اس نے مزاحمت کی تومسلح شخص نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے دفعہ 394کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے رہزن کی تلاش شروع کردی ۔ادھر نہر سے برآمد شدہ متوفی کی شناخت آصف الرحمن ولد عنایت الرحمن بعمر 25 سال سے ہوئی ہے جو ڈیرہ ہوٹل نزد نیو رینگ روڈنہر میں ڈوب گیا۔ واقعہ سے متعلق عتیق الرحمن نے پولیس کوبتایاکہ بھائی آصف الرحمن گزشتہ رات گھر سے نکلا جو کبھی کبھار نشہ بھی کرتا۔ گزشتہ ورز وہ گھرمیں موجود تھا کہ متوفی بھائی کے دوستوں نے 1122کو کال کی کہ آصف مدینہ کالونی کے مقام پر بڈھنی نہرمیں گرچکا ہے۔ ریسکیوکے غوطہ خوروں نے اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا اور نوجوان کی نعش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید