• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے مفت کی تنخواہ نہ لیں، مولانا ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، فضل الرحمٰن

چارسدہ (نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے مفت کی تنخواہ نہ لیں، ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، مولانا ادریس شہید کی جدائی امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے اور پوری امت ان کی شہادت پر رنجیدہ ہے،کل (جمعہ) کو ملک بھر میں مولانا ادریس کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ ترنگزئی میں شہید شیخ ادریس کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے شہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا ادریس نے ساری زندگی امن کا پیغام دیا لیکن وہ خود بدامنی کا شکار ہو گئے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ امن کے داعی کو سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید