کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کراچی کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر جید عالم دین مولانا شیخ محمد ادریس شہید کے سفاکانہ قتل کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ اور کراچی کے ذمہ داران مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا نورالحق ، مولانا قاضی فخرالحسن اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ مولانا شیخ محمد ادریس شہید کی زندگی زہد و تقویٰ علم و عمل، اخلاص اور استقامت کا عملی نمونہ تھی اور وہ ہمیشہ اتحاد امت اعتدال اور رواداری کے داعی رہے ،رہنماؤں نے کہا کہ مولانا شیخ ادریس کی شہادت محض ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ ایک عہد، علمی روایت اورفکری تسلسل کا نقصان ہے، مقررین نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس اندوہناک واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔