ایرانی دارالحکومت تہران کے تاریخی امام حسین اسکوائر پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں 110 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور جوڑوں کو مبارکباد بھی دی۔
دلہا دولہن کو روایتی گاڑیوں کے بجائے پھولوں اور غباروں سے سجی ہوئی فوجی گاڑیوں میں لایا گیا۔