پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج اور عدالتی عملے کے ساتھ نازیبا اور نامناسب رویہ اپنانے پر الطاف صمد ایڈوکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا اور صوبہ بھر کی عدالتوں میں اسکے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ اسے اس ضمن میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ کیوں نہ آپکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے مزید کارروائی کے لئے کیس چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کو ارسال کر دیا گیا۔اس حوالے سے سینئر پیونی جج جسٹس اعجازانور نے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ۔تحریری حکم نامہ میں لکھا ہے کہ الطاف صمد ایڈوکیٹ کا کیس تادیبی کارروائی کے لیے پاکستان بار کونسل کو بھیج دیا جاتا ہے موصوف وکیل ایک کیس میں درخواست گزار فریق کے وکیل ہےلیکن وہ کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔جس پر اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا کہ کیوں وہ قانونی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔