امریکا نے بحر ہند سے ایران سے منسلک اسکائی ویو نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے اسکائی ویو ٹینکر پر ایرانی تیل کی نقل و حمل کرنے پر مارچ میں پابندی عائد کی تھی۔
ممکنہ طور پر ٹینکر پر فروری میں ایران کے جزیرے خارگ سے10 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لادا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکسچینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔
ان اقدامات سے ایران کیلئے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیرقانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔