• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق شوہر کی مطلقہ بیوی اور اس کے شوہر پر فائرنگ، شوہر جاں بحق بیوی زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) سابق شوہر نے بیٹوں کے ساتھ ملکر مطلقہ بیوی اور اس کے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی جبکہ اس کا شوہر جاں بحق ہو گیا ہے،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مسماۃ گل مینہ زوجہ پواز خان سکنہ اکاخیل سٹاپ متھرا نے پولیس کوبتایا کہ ان کی پہلی شادی ملزم نصیب ولد اول دین کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، تاہم گھریلو ناچاقی کی بنا پر ان میں طلاق ہو گئی، علیحدگی کے بعد انہوں نے تقریباً 17 سال قبل کرم ایجنسی کے رہائشی پواز خان سے دوسری شادی کر لی تھی،خاتون کے مطابق گزشتہ روزوہ اپنے شوہر کے ہمراہ رکشہ میں فقیر کلے جا رہی تھیں کہ ڈاگ لارہ سیفن پل کے قریب پہلے سے موجود سابق شوہر نصیب، اس کے بیٹوں فضل رحمان، محمد رحمان، شعیب اور عبدالرحمان ساکنان فقیر کلے نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پواز خان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیںجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پشاور سے مزید