چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں گے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا آج اجلاس ہوا، جس میں بجٹ، جی بی انتخابات اور کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کا ابتدائی فیصلہ تھا کہ تحفظات دور کیے جانے تک بجٹ اجلاس میں شرکت مناسب نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ تحفظات فوری دور کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، چیلنجز اور معاملات کو حل کرنے کے لیے ہماری ٹیموں کی آج ملاقات ہوگی۔