• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید اسپرٹ اور منرل تارپین آئل پر 80 روپے فی لیٹر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سفید اسپرٹ اور منرل تارپین آئل پر 80 روپے فی لیٹر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ اشیاء پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کے دائرہ سے باہر آتی ہیں، ان اشیاء کو تیل میں ملاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ملاوٹ کی وجہ سے ہر سال لاکھوں صارفین کی گاڑیاں اور مشینری خراب ہوتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بزنس کلاس میں غیر ملکی سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ نئی آٹو سیکٹر پالیسی وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کے زیر غور ہے، نئی آٹو سیکٹر پالیسی وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکلز، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام اگلے سال بھی برقرار رہے گا، درآمد کیے جانے والے الیکٹرک ٹرکوں پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کینسر اور دیگر بیماریوں کی ادویات کی مقامی تیاری میں استعمال سو سے زیادہ خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کر رہے ہیں، ڈیوٹی میں کمی سے برآمدی شعبے، کیمیکل سیکٹر اور چھوٹے کاروبار کو ان پٹ لاگت میں ریلیف ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید