• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کی تعریف

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظبی میں منعقدہ ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستانی موسیقاروں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے بارے میں محبت بھری گفتگو کی، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور پذیرائی ملی۔

اریجیت سنگھ نے اپنے شو کے دوران عاطف اسلم کے مشہور گانے ’پہلی نظر میں‘ پیش کیا۔ گانے کے دوران انہوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ کیا بھارت میں اب بھی پاکستانی گانے بجانے پر پابندی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خبریں زیادہ فالو نہیں کرتے لیکن یہ جاننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے جواب سن کر مایوسی کا اظہار کیا اور ہاتھ ہوا میں بلند کر دیے۔ بعد ازاں انہوں نے دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں اور شفقت امانت علی بھی۔‘

پاکستانی مداحوں نے اس جذبے کو سراہا اور سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ بھی ان کی موسیقی کو اتنا ہی پسند کرتے ہیں۔

اریجیت سنگھ اور عاطف اسلم دونوں جنوبی ایشیائی موسیقی کے سب سے زیادہ مقبول اور اثر انگیز گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں بےشمار ہٹ گانے دیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید