• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی امریکا سے ایئر ڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود فراہمی کی درخواست

یوکرینی صدر زیلینسکی : فوٹو رائٹرز
یوکرینی صدر زیلینسکی : فوٹو رائٹرز 

یوکرینی صدر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور امریکی کانگریس کو خط لکھ کر یوکرین میں فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی سے آگاہ کیا ہے، جبکہ روس کی جانب سے مزید حملوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ روسی بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کیلئے یوکرین تقریباً مکمل طور پر امریکا کے تیار کردہ پیٹریاٹ دفاعی نظام پر انحصار کر رہا ہے، جو اس نوعیت کے حملوں کے خلاف سب سے مؤثر دفاع ثابت ہوا ہے۔

زیلینسکی نے کہا کہ موجودہ ’پی یو آر ایل‘ پروگرام، جس کے تحت یورپی فنڈنگ سے پیٹریاٹ میزائل خریدے جاتے ہیں، اب یوکرین کو درپیش خطرات کے مقابلے کیلئے ناکافی ہوچکا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ امریکا یوکرین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مزید پیٹریاٹ PAC-3 انٹرسیپٹر میزائل اور اضافی پیٹریاٹ سسٹمز کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ روسی حملوں سے یوکرینی شہروں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید