شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
شمالی کوریا نے امریکی قیادت میں کواڈ اتحاد پر بھی تنقید کی۔
ترجمان پیانگ یانگ نے کہا کہ امریکا اور اتحادی ممالک خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے ایک نئے کلسٹر بم وارہیڈ اور الیکٹرو میگنیٹک ہتھیار کے تجربات کا بھی اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ 2006ء سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔