اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگ زدہ علاقوں میں قیدیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیل کو ان ممالک اور تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے کے الزامات عائد ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فہرست میں اسرائیلی جیل اتھارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر اسرائیلی حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ انسانی حقوق اور میڈیا تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کی جنگ زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے کئی ثبوتوں کی فراہمی کے بعد سامنے آئی ہے۔