امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے فوجیوں کو تنخواہ نہیں مل رہی، پولیس والے کام پر نہیں آرہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی معیشت اور کرنسی زوال کا شکار ہے، ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی ایک مذاق ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج امریکا نے اس اتھارٹی پر پابندی کی منظوری دی، ایران کو کسی بھی ٹول ٹیکس یا امدادی ادائیگیوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی ایئر لائنز کی لینڈنگ، ایندھن کی فراہمی اور ٹکٹ فروخت تک رسائی بھی بند کر دیں گے۔