کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 120 کلومیٹر دور واقع بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتومیشی گرلز اسکول میں آگ جمعرات کی صبح اس وقت لگی، جب طالبات سو رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ گلگل میں واقعے اسکول میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے، کینیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔