اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔
مقبوضہ غرب اردن میں ایک کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس وقت غزہ کا 60 فیصد اسرائیلی قبضے میں ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی افواج کو 70 فیصد غزہ کو کنٹرول میں لینے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
بیروت سمیت جنوبی لبنان میں شدید بمباری سے دو خواتین سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں دیگر فضائی کارروائیوں میں تیرہ افراد شہید ہوئےہیں۔