• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل، اتحادی ملکوں کو بھیج دیا، برطانوی اخبار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔

آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید