جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کا راکٹ دورانِ ٹیسٹ لانچ پیڈ پر پھٹ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکٹ پھٹنے کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کیناویرل میں رات کے وقت پیش آیا۔
لانچ کے دوران راکٹ پھٹنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے بتایا ہے کہ ہاٹ فائر ٹیسٹ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، تاہم اس واقعے میں تمام عملہ محفوظ ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس حوالے سے جیف بیزوس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راکٹ پھٹنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ ٹیسٹ راکٹ پھٹنے سے عوام کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ہوا۔