بھارت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر پابندیوں اور ہندوتوا غنڈوں کی جانب سے نشانہ بنانےکے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو عید کی نماز کے لیے عوامی مقامات دینے سے انکار کیا گیا جبکہ اجتماعات کے خلاف دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔
حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کے لیے عوامی مقامات کا مسئلہ مزید حساس اور محدود ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مساجد کی مسماری اور مندروں کی تعمیر کے بعد اب مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے بھی روکا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متعدد واقعات میں پولیس نے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیا جس پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔