پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کےساتھیوں کو گلگت بدر کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جنید اکبر کے ساتھ ان کے دیگر 6 ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن مہم سے روکنا انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو ہینزل کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔
جنید اکبر کے ساتھ ان کے دیگر چھ ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا، زیرحراست افراد میں محبوب شاہ، سلیم الرحمان، ڈاکٹر امجد علی خان شامل ہیں، محمد نعیم خان، ضیاء الدین اور ارشد معیار کو بھی حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بدر کر دیا گیا۔