• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی جوش رشنگ نے نیوز ایمی ایوارڈ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کے نام کر دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب ٹی وی کے سینئر صحافی جوش رشنگ نے حاصل ہونے والے نیوز ایمی ایوارڈ کو غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کے نام کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب ٹی وی کی ڈاکیومنٹری ’Kids Under Fire‘ نے 2026ء نیوز ایمی ایوارڈز میں ’Outstanding War or Violence Conflict Coverage‘ کا اعزاز حاصل کیا۔

جوش رشنگ کو ایوارڈ 47 ویں سالانہ نیوز ایمی ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا۔

اس موقع پر جوش رشنگ کا کہنا ہے کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایسے ملک میں نسل کشی کی رپورٹنگ پر ایوارڈ لے رہے ہیں جو خود اس نسل کشی کی حمایت اور اسے جاری رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے یہ ایوارڈ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید الجزیرہ کے 11 صحافیوں اور مجموعی طور پر جاں بحق 270 فلسطینی صحافیوں کے نام کیا۔

جوش رشنگ نے غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ صحافت کے لیے تاریک دن ہیں، مگر ہمیں سچ اور انسانیت کی جنگ جاری رکھنی ہو گی، کیونکہ آزاد صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ آزاد نہیں رہ سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید