روس کے یاروسلاول ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات میں آگ لگ گئی۔
روسی حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں رات بھر میں 208 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، جبکہ روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں واقع تیمریوک بندرگاہ پر بھی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرونز نے بحیرہ اسود میں یوکرین کے بحری تجارتی راستے سے گزرنے والے تین غیر ملکی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔
یوکرین کے نائب وزیراعظم کے مطابق حملوں کے نتیجے میں جہازوں میں آگ لگ گئی تاہم عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔
یوکرینی بحریہ نے مزید کہا کہ روسی ڈرون حملے میں ترکیے جانے والے ایک مال بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو وانواتو کے پرچم تلے اوڈیسا سے روانہ ہوا تھا، بحریہ کے مطابق دو زخمی عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔