• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جہیز معاملے پر خاتون کی موت، سابق جج ساس گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں سابق مس پونے 33 سالہ توئشا شرما کی پُراسرار موت کے کیس میں بھارت کے تفتیشی ادارے سی بی آئی نے خاتون کی ساس اور سابق جج گربیلہ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گربیلہ سنگھ کو  گرفتار کرنے سے قبل تقریباً 20 اہم سوالات پر تفصیلی پوچھ گچھ کی، خاتون کی موت کے کیس میں جس میں جہیز، ہراسانی، شواہد میں رد و بدل اور حمل ضائع کروانے کے دباؤ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تین دنوں میں تقریباً 10 گھنٹے جاری رہنے والی تفتیش میں ڈیجیٹل ریکارڈ، واٹس ایپ چیٹس، فارنزک میپنگ اور جائے وقوعہ کی جانچ بھی شامل تھی۔ بعد ازاں گربیلہ سنگھ  کو بھارتی ریاست بھوپال سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ کا  بیٹا اور مقتولہ کا شوہر سمارتھ سنگھ پہلے ہی عدالتی تحویل میں ہے۔

توئشا شرما کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب  مدھیہ پردیش ہائیکورٹ اس کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کردی تھی اور سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی ریلیف کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

تفتیش کے دوران سی بی آئی نے کئی حساس نکات پر سوالات کیے، جن میں خاندان کی جانب سے مقتولہ پر حمل ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا، ذہنی دباؤ اور جسم پر پائے جانیوالے زخم اور ان کے نشانات کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ریکارڈ منانے کی کوشش سے متعلق شامل تھے۔

تفتیشی حکام نے مقتولہ کے جسم پر موجود 6 زخموں کے نشانات کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی، جن میں بازو، انگلی اور سر پر موجود چوٹیں شامل تھیں۔ اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ زخم موت سے پہلے کے تھے۔

ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی سمجھا جا رہا تھا تاہم اب اس میں مبینہ گھریلو تشدد اور ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ توئشا شرما نے اپنی موت سے کچھ دن قبل اپنی والدہ کو متعدد پیغامات بھیجے تھے جن میں انہوں نے شادی میں شدید ذہنی اذیت اور گھٹن کا اظہار کیا تھا۔

توئشا نے لکھا تھا کہ میری زندگی جہنم بن چکی ہے اور مجھے واپس گھر لے جایا جائے۔

توئشا کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ہماری بیٹی کو شادی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیر اخلاقی الزامات بھی لگائے گئے۔

کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی توئشا شرما ایم بی اے گریجویٹ تھیں اور مارکیٹنگ و کمیونیکیشن کے شعبے میں کام کرتی رہی تھیں۔ وہ فلموں سے بھی وابستہ رہیں اور سابق ’مس پونے‘ رہ چکی تھیں، انہوں نے ایک فلم مگورو مونگولو میں بھی کام کیا تھا جبکہ خود کو یوگا ٹرینر بھی قرار دیتی تھیں۔

توئشا شرما کی سسرال میں پراسرار موت نے بھارت میں ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کرلی ہے، جہاں اہلخانہ نے شوہر اور سسرالیوں پر ذہنی و جسمانی تشدد، جہیز ہراسانی اور تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید