• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا اور صرف اس خدشے پر سفر سے روکا گیا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے۔ فائل فوٹو
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا اور صرف اس خدشے پر سفر سے روکا گیا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے۔ فائل فوٹو 

لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی اور 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

ہائیکورٹ نے شہری کو نائجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیرقانونی قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا اور صرف اس خدشے پر سفر سے روکا گیا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سے درخواست گزار کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اے کو اختیارات حاصل ہیں مگر وہ لامحدود نہیں ہیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے کیلئے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز بھی جاری کیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مسافر کوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریر کرنا ہوں گی جبکہ مسافر سے پوچھے گئے سوالات اور دیے گئے جوابات بھی ریکارڈ کیےجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید