جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، ملک میں ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول 188 روپے لیٹر تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔