• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

حکومت نے ایک ہفتے کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

مٹی کا تیل بھی سستا کردیا گیا

مٹی کا تیل 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید