لاہور کے کئی علاقوں میں بارش کو 5 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔
صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد شہر کے 100 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے تھے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں صبح 9 بجے سے بجلی کی بحالی معطل ہے۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔