• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم کے 1 لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرکاری حج اسکیم کے 1 لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہو گا، پہلی پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ یکم جون کو 22 اور 2 جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی، حج آپریشن کے پہلے روز 5 پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور پہلے روز 4، 4 پروازیں حاجیوں کو واپس لائیں گی، سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی جبکہ یکم جون کو صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔

ذرائع نے کہا کہ حج آپریشن کے پہلے روز 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 471 پروازوں سے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

قومی خبریں سے مزید