• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: رائل بارو آف سیٹن کے پاکستانی نژاد قونصلر محمد صادق تیسری مرتبہ میئر منتخب، تاریخ رقم

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

برطانیہ کی رائل بارو آف سیٹن کے پاکستانی نژاد قونصل محمد صادق نے تیسری مرتبہ میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔

لبرل ڈیموکریٹس پارٹی سے تعلق رکھنے والے قونصلر محمد صادق ملک میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے میئر ہیں۔

ان کو میئر بنائے جانے کی  تقریب میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، ارکانِ پارلیمنٹ، سابق میئرز، قونصلرز اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میئر منتخب ہونے کے بعد قونصلر محمد صادق نے اپنی شاندار کامیابی کو اللّٰہ تعالیٰ کے خصوصی کرم اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے برطانوی پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ برطانیہ کی مرکزی دھارے کی سیاست میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2001ء سے سیٹن بارو کا قونصلر ہوں اور اس علاقے میں واحد پاکستانی قونصلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہوں۔ 

پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر حسیب بن عزیز نے محمد صادق کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی ملک کا نام روشن کر رہی ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید