• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ رپورٹر/ فائل فوٹو
—تصویر بشکریہ رپورٹر/ فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے اسپتال میں پاکستان کے تاریخی یومِ تکبیر، 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

راجہ علی اصغر دل کے آپریشن کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس موقع پر تمام ساتھیوں نے اسپتال جا کر اُن کی سرپرستی میں یومِ تکبیر کا کیک کاٹا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے۔

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تاہم اپنے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے۔

تقریب میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، پاک فوج اور پاکستانی عوام کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید