• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویو کی ذمے دار قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 سائنسدانوں نے برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کو ہیٹ ویو کا ذمے دار قر ار دیتے ہوئے درجۂ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

 برطانیہ چند روز سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور درجۂ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے، درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ موسمی حرارت کی شدت کم کرنے کے لیے ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں۔

امپیریل کالج لندن میں کلائمیٹ سائنس کے پروفیسر فریڈریک اوٹو کا کہنا ہے کہ ریکارڈ توڑتی گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اس پیمانے پر درجۂ حرارت کبھی موسم گرما کے عروج پر بھی غیر معمولی تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج موسم بہار کے دوران 35 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھنا بالکل حیران کن امر ہے، آب و ہوا کی تبدیلی ہیٹ ویوز کو زیادہ گرم بناتی ہے، ہم جس آب و ہوا میں بڑے ہوئے ہیں وہ اور ہماری عمارتیں، انفرااسٹرکچر موسمیاتی تبدیلی کے لیے تیار نہیں، موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضر ورت ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید