یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 3.55 سے بڑھ کر اب 3.83 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
امارات میں ای پلس پیٹرول کی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے جو مئی میں 3.48 درہم تھی۔
دوسری جانب امارات میں ڈیزل کی قیمت 4.69 درہم سے کم کرکے 4.33 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔