• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا عراق میں کرد جماعت کے ٹھکانے پر میزائل حملہ، اربیل میں کشیدگی بڑھ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایرانی کرد سیاسی جماعت کوملہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شمالی عراق کے کردستان ریجن میں واقع اس کے ایک اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

کوملہ کے سینئر رہنما امجد حسین پناہی کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر اربیل صوبے کے خالیدان ضلع میں واقع الانہ ویلی ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس تازہ حملے کے بعد پارٹی کے ٹھکانوں پر داغے گئے ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 81 سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب کردستان فریڈم پارٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اربیل کے قریب واقع اس کے ایک اڈے کو ایرانی میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔

 پارٹی کے ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے ان کے مراکز پر 50 سے 60 مرتبہ حملے کیے جا چکے ہیں۔

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی حملوں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید